8 جون 2012 - 19:30

بحرين ميں آل خلیفہ حکومت خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرين پر پوليس کے لاٹھي چارج سے کئي افراد شدید زخمي ہوگئے ہیں جبکہ پوليس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لياہے۔

ابنا: ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرين ميں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے سترہ شہر ميں لاکھوں خواتين اور مرد سڑکوں پر نکل آئےہیں مظاہرين نے سماجي رہنما نبيل رجب کي رہائي کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے. اس دوران پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپ ہوئي پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کيلئے آنسو گيس کے گولے برسائے اور لاٹھي چارج کيا جس کے نتيجہ ميں متعدد افراد شدید زخمي ہوگئے ہیں. پوليس نے متعدد افراد کو گرفتار بھي کر ليا. ......../169